13 مئی 2015 - 10:38
سانحہ کراچی پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان

کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت سندھ نے کل بروز جمعرات یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت سندھ نے کل بروز جمعرات یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کی سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر یوم سوگ کا اعلان کیا جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے تاجروں سے کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹرز سے حمایت کی اپیل کی ہے۔

الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے امن کی راہ میں رکاوٹوں کے متعلق قوم کوکھل کر بتانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگروہ ایسا نہیں کرسکتے تو عہدوں سے استعفے دے دیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی کراچی میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169